مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے سرحدی علاقہ طورخم چیک پوسٹ پرپاک و افغان فورسز کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والے پاکستانی فوج کے میجر علی جواد چنگیزی جاں بحق ہوگئےہیں۔ اطلاعات کے مطابق طورخم بارڈر پر گزشتہ کئی روز سے کشیدگی جاری ہے جب کہ گزشتہ روز افغان سکیورٹی فورسز کی فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والے میجر علی جواد چنگیزی جاں بحق ہوگئے ہیں، انہیں شدید زخمی حالت میں پشاور منتقل کیا گیا تھا جہاں دوران علاج وہ خالق حقیقی سے جاملے۔ میجر علی جواد کا تعلق کوئٹہ سے ہے اور انہیں ان کے آبائی علاقے میں ہی سپرد خاک کیا جائے گا۔ میجرعلی جواد چنگیزی کےوالد خادم حسین چنگیزی پاک فوج میں بریگیڈئرکےعہدے سےریٹائر ہوئے تھے جبکہ ان کےایک بھائی میجر علی قاسم بھی پاک فوج میں میجر کےعہدے پر فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔
خیبرایجنسی میں افغانستان سے ملحقہ سرحدی علاقے طورخم میں دوسرے روز بھی شدید کشیدگی برقرار ہے۔ ادھر افغان حکومت نے طورخم باڈر پر فائرنگ کی ذمہ داری پاکستان پر عائد کردی ہے۔
پاکستان کے سرحدی علاقہ طورخم چیک پوسٹ پرپاک و افغان فورسز کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والے پاکستانی فوج کے میجر علی جواد چنگیزی جاں بحق ہوگئےہیں۔
News ID 1864737
آپ کا تبصرہ